Friday, April 26, 2024

پنجاب میں نئے مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کیا جائیگا

پنجاب میں نئے مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کیا جائیگا
May 23, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب کا نئے مالی سال کا بجٹ دس جون کو پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا پیش کریں گی جس میں ترقیاتی بجٹ کا حجم چار سو پچاس ارب روپے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے لیے بیالیس ارب روپے‘ صحت کے لیے چھبیس ارب روپے جبکہ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے چھ ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے تیس ارب روپے، اورنج لائن منصوبے کے لیے دس ارب، آبپاشی کے لیے چالیس ارب روپے رکھے جائیں گے جبکہ زراعت کے لیے بارہ ارب، شہری ترقی کے لیے سولہ ارب روپے جبکہ توانائی کے منصوبوں کے لیے اٹھارہ ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔