Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا گیا

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا گیا
November 19, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ نئے نظام کے تحت 25 ہزار ویلیج کونسل  کے دفاتر مساجد یا کسی سرکاری دفاترمیں قائم کیے جائیں گے اور ہر گاؤں میں ویلیج کونسل بنائی جائے گی جس میں چئیرمین سب سے زیادہ ووٹ لینے والے کو کونسل کا چئیرمین لگایا جائے گا۔ پوری تحصیل  سے چئیرمین  کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے اور نیا بلدیاتی نظام مالیاتی اعتبار سے مضبوط بنایا گیا ہے جس  سے  دیہی ترقی کا تصور اجاگر ہو گا۔ مسودہ کے  مطابق  ہر گاؤں کو  براہ راست فنڈز بھی دیے جائیں گے۔