Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں میٹرک کا رزلٹ آ گیا‘ لڑکوں نے پہلی پوزیشنیں لیکر تاریخ بدل دی

پنجاب میں میٹرک کا رزلٹ آ گیا‘ لڑکوں نے پہلی پوزیشنیں لیکر تاریخ بدل دی
July 20, 2016
لاہور / راولپنڈی / فیصل آباد / ملتان / گوجرانوالہ (92نیوز) پنجاب کے اضلاع میں میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق لڑکوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے تاریخ بدل دی ہے۔ فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اس بار لڑکوں نے بازی ماری۔ پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکوں نے اپنے نام کی جبکہ پہلی تینوں پوزیشن میں صرف ایک نمبر کا ہی فرق نکلا۔ ملتان میں بھی میٹرک کے امتحانات میں لڑکوں نے لڑکیوں پر سبقت حاصل کر لی۔ محمد سیف الرحمن نے 1085 نمبر لیکر پہلی جبکہ محمد حذیفہ اور مریم شوکت نے 1084 یکساں نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ خوش بخت اور اریدہ احمد نے 1083نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایک محنت کش درزی کی بیٹی سمعیہ مجاہد نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں بھی لڑکے بازی لے گئے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب اکہتر فیصد رہا۔ الحمرا ہال میں خصوصی تقریب میں لاہور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ سائنس گروپ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن رانا عمر فرمان نے 1087 نمبر لے کر حاصل کی۔ محمد شایان ایک نمبر کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ 1085نمبر حاصل کر کے سید مومن علی اور حسنین مشتاق نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں میں پہلی پوزیشن طالبہ سیمل سلیم نے 1083 نمبر لے کر حاصل کی۔ 1082نمبروں کے ساتھ رمیشا طاہر دوسری جبکہ سجال طارق 1079 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ آرٹس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنیں صابرعلی، محمدشہزاد، محمدعثمان اور اللہ دتہ نے حاصل کیں۔ لڑکیوں کے آرٹس گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں اقراءیاسین، عائشہ خالد، اریج وسیم اور عظمیٰ وارث نے لیں۔ راولپنڈی بورڈ کے میٹرک نتائج میں کیڈٹ کالجز نے میدان مار لیا۔ کیڈٹ کالج چکوال کے طالبعلم ثاقب جاوید نے 1070 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی۔ فوجی فاونڈیشن کے گرلز سکول اٹک کی سماویہ سحر اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے ناصر محمود نے ایک جیسے 1069 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے زاہد علی اور صدیق پبلک سکول راولپنڈی کے محمد ابوبکرنے بھی ایک ہی جیسے نمبر 1068 حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی۔ جنرل گروپ میں طالبات میں راولپنڈی کی قرین مجید نے 995 نمبروں کے ساتھ پہلی‘ راولپنڈی کی نیامت نمرہ 991نمبر لے کردوسری اورجہلم کی زینب 981نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئی۔ سائنس گروپ میں کیڈٹ کالج چکوال کے ثاقب نے پہلی‘ کیڈٹ کالج حسن ابدال کے محمد ثمید نے دوسری اور زاہد علی‘ محمد ابوبکرنے تیسر ی حاصل کی۔ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان سیکنڈری سکول (سالانہ) 2016ءکے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ آرٹس گروپ میں رکشا ڈرائیور کی بیٹی دوسری اور مو ٹر مکینک کا بیٹا تیسری پوزیشن لینے میں کا میاب رہا۔ امتحان میں مجموعی طور پر 197350 امیدواران شامل ہوئے جس میں سے 149405کامیاب ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر نتائج کا تناسب 75.70فیصد رہا۔ بوائز میں سائنس لوکس ہائی سکول برائے طلباءسیٹلائٹ ٹاون گوجرانوالہ کے محمدفیضان 1079 نمبر لے کر پہلی‘ جدید دستگیر آئیڈیل بوائز ہائی سکول گوجرانوالہ کے عبیدالرحمن اور حا فظہ عمائزہ احسان 1078 نمبر لے کر مجمو عی طور پر دوسری‘ اسی طرح ما ہ رخ اور اسوہ ارشد نے 1077 نمبر لیکر تیسری پو زیشن حا صل کی۔ آرٹس گروپ میں سیالکو ٹ کی رہائشی رکشا ڈرائیور کی بیٹی سدرہ با نو نے دوسری اور مو ٹر مکینک کے بیٹے رفا قت علی نے تیسری پو زیشن حا صل کی۔