Friday, April 19, 2024

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی پیٹرن تبدیل

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی پیٹرن تبدیل
December 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی پیٹرن تبدیل کردیا گیا، آئندہ سال امتحان نئے پیٹرن کے تحت ہوں گے۔

پنجاب بورڈز چیئرمینز کمیٹی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ نئے امتحانی پیٹرن کی منظوری دیدی۔2022 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات نئے پیٹرن پر ہوں گے۔ رٹا سسٹم ختم کرنے کیلئے معروضی سوالات 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

نئے پیٹرن کے مطابق طلبہ سے کیمرج طرز پر جنرل نالج، اپلی کیشن، انڈرسٹینڈنگ پر مشتمل سوالات پوچھے جائیں گے۔ 20 فیصد ایم سی کیوز، 50 فیصد مختصر سوالات، 30 فیصد تفصیلی سوالات شامل ہونگے۔

دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سیشن 2022  تا 2023 کے امتحانات کیلئے داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ اب امیدوار 15 دسمبر تک اپنا داخلہ تعلیمی بورڈز کو بھجوا سکیں گے۔ مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ فیس 500 روپے جرمانے کے ساتھ وصول کی جائے گی۔