Monday, May 13, 2024

پنجاب میں مہنگائی مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہیں ، عثمان بزدار

پنجاب میں مہنگائی مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہیں ، عثمان بزدار
March 31, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں مہنگائی مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کون کہتا ہے پنجاب کو ریورس گیر لگ گیا۔ کابینہ میں تبدیلیوں کے بارے میں کہا کہ بہتری کی گنجائش ہر وقت ہوتی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قبضہ گروپوں سے اربوں کی اراضی واگزار کروائی۔ تمام سرکاری املاک واگزار کروانے تک سلسلہ جاری رہے گا۔ اقدامات سے سیاسی انتقام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں استعمال کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ختم کرنے کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ مزید بولے وفاقی حکومت سے مزید ویکسین مہیا کرنے کا کہا ہے۔