Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچادی ، حادثات مین کئی قیمتی جانوں کا نقصان

پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچادی ، حادثات مین کئی قیمتی جانوں کا نقصان
January 13, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا جبکہ بارہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ راجن پور کی بستی میو میں موسلادھار بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں ماں  اور اس کے دو بچے جاں بحق  ، پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ قصور کے گاؤں کلچے میں چھت گرنے کے واقعہ میں تین افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ، قصور کے ہی علاقے حبیب اور ہیڈ بریج کے قریب پھسلن کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جھنگ میں چھت کرنے سے  ایک بچی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ،سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں گھرکی چھت گرنے سے 4افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔