Monday, September 16, 2024

پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینےکیلئے پیپلزپارٹی نے تنظیمی سرگرمیاں تیز کردیں

پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینےکیلئے پیپلزپارٹی نے تنظیمی سرگرمیاں تیز کردیں
April 8, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کے لئے  پیپلز پارٹی نے  تنظیمی سرگرمیاں تیز کر دیں چیئرمین پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے عہدیداروں کے انٹرویوز کئے بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں ہم اقتدار کے لئے نہیں ، نظریات کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن  سے انتخابی مقابلے کے لئےپیپلز پارٹی نے تنظیمی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے  لیہ، ڈی جی خان،راجن پور،خانیوال اور وہاڑی کےلئے عہدیداروں کےانٹرویوز کئے۔ لاہور میں منعقدہ  اجلاس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود سیکرٹری جنرل نتاشا دولتانہ اور سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب میں  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط و مساوات پر مبنی ملک بنانے کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ن لیگ نے پنجاب میں ہمارےرہنماؤں و کارکنوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جعلی و جھوٹے ترقیاتی منصوبے دکھانے کے لئے اربوں روپے کی میڈیا مہم شروع کردی ہے۔ پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کل رحیم یار خان،بہاولپور،بہاولنگر اور لودھراں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے ۔۔