Friday, March 29, 2024

پنجاب میں مدارس کا دوبارہ آڈٹ کروانے کا فیصلہ

پنجاب میں مدارس کا دوبارہ آڈٹ کروانے کا فیصلہ
September 10, 2016
لاہور(92نیوز)دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پنجاب میں مدارس کا دوبارہ آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کردیں۔۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ایک بار پھر مدرسوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے سکیورٹی اداروں کو مدارس کے آڈٹ کی اجازت بھی دے دی، ذرائع کے مطابق مدارس کا آڈٹ پنجاب میں جاری کومبنگ آپریشن  کا حصہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے بعد متعدد مدرسوں کا آڈٹ التوا کا شکار تھا۔ مدارس کے آڈٹ کا مقصد نصاب اور دیگر کوائف کی جانچ پڑتال ہےخاص طور پر زیر تعلیم طلبہ کے کوائف کو جانچنا اور ان کے آنے جانے کے ریکارڈ کو چیک کرنا ہے ذرائع کے مطابق این جی اوز کے تعاون سے چلنے والے مدرسوں کا سختی سے آڈٹ کیا جائے گا۔