Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی‘ تین دہشت گرد ہلاک

پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی‘ تین دہشت گرد ہلاک
January 23, 2016
لیہ (92نیوز) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت لیہ میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں سی ٹی ڈی نے لیہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں حساس اداروں کے ارکان‘ سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس نے بھی حصہ لیا اور پورے علاقے کا گھیراو کر لیا۔ دہشت گردوں نے پولیس کاحصار توڑ کر نکلنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد موقع پر ہی ڈھیر ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔