Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں محرم الحرام میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی

پنجاب میں محرم الحرام میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی
September 20, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب میں محرم الحرام میں امن و امان کےقیام کے لئے فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی  حساس اضلاع میں فوج یکم محرم جبکہ کم حساس اضلاع میں آٹھ محرم سے فرائض سرانجام دے گی۔ تفصیلات کےمطابق محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال ،رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان میں تعینات ہوگی۔ ان حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز یکم محرم سے ہی تعینات ہوگی جبکہ کم حساس اضلاع میں آٹھ نو اور دس محرم الحرام کو فوج اور رینجرز فرائض سرانجام دے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں فوج اور رینجرز کی چار چار جبکہ لاہور میں تین، تین کمپنیاں تعینات ہوں گئیں۔ رحیم یار خان میں فوج کی تین اور رینجرز کی دو کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔ دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع ایسے بھی ہیں جہاں فوج اور رینجرز کو طلب نہیں کیا جائے گا۔