Sunday, May 5, 2024

پنجاب میں لگائے گئے پراجیکٹ کرپشن کی داستان ہیں، میاں اسلم اقبال

پنجاب میں لگائے گئے پراجیکٹ کرپشن کی داستان ہیں، میاں اسلم اقبال
September 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑا جاتا ہے  اس لیے حکومتی ترجمان ہونے کے ناطے حقیقت سامنے لاتا ہوں ، سابق ادوار میں  پنجاب میں لگائے گئے پراجیکٹ کرپشن کی دستان ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے  اپنے دور حکومت میں  عوام کو سبز باغ دکھا کر خاندان اور اپنی جیبیں کرپشن کے پیسوں سے بھریں ، اپوزیشن کو مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب کی حکومت پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکے، ہمیں اگر اس صوبے کا مینڈیٹ ملا تو ہم نے ڈلیور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے وزیروں کے سارے پراجیکٹ سامنے رکھتا ہوں ،  ایک سال اقتدار سے دور رہ کر شریف خاندان کا دماغ خراب ہوگیا ہے ،  وزیراعلیٰ کے دفتر کے اخراجات میں  60 فیصد کمی، 55 کروڑ گاڑیوں، 9 کروڑ تحائف کی مد میں بچت کی گئی ہے ،  ملازمین کی تعداد میں 60 فیصد کمی کی گئی اور تنخواہوں میں بھی کمی کی ہے ۔

پنجاب حکومت کا ائر ایمبو لینس شروع کرنے پر غور

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ  کرپشن کے کیسز جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف ہیں کیا انہوں نے اس کا کبھی جواب نہیں  دیا ، ہم نے ایک سال میں عوام کے سامنے ان ملک کے لٹیروں کو بے نقاب  کردیا  ، ان کے پیٹوں میں عوام کے خون پسینے کی کمائی چھپی ہے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  صنعتی شعبے میں ہم نے انڈسٹریل پالیسی دی اور ٹارگٹ رکھا ،    پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پراجیکٹ تیار  ہیں ،   چین کے ساتھ مل کر ساؤتھ پنجاب میں اکنامک ایکٹیوٹی بڑھانے جارہے ہیں  ۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ   کچھ دنوں میں اصلاحات نافذ ہو جائیں گی  جس کے بعد  پاکستان کا درجہ ٹاپ 100 میں لائیں گے ، 12 ارب کے قرضے عوام کو دینے جارہے ہیں جلد ہی اخبار میں اشتہار آجائے گا ،  چار سو ایکڑ پر مشتمل پانچ سو ملین ڈالر کی انویسمنٹ جس سے ہزاروں روزگار کے مواقع ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ   فیصل آباد میں گلاس، شیشہ اور ٹائل کا پلانٹ لگنے جارہا جو جلد پروڈکشن کا آغاز کردے گا ، ہیلتھ سیکٹر میں 14 ہزار ڈاکٹروں کو نوکریاں دیں، 18 ہزار ہیلتھ ورکز بھرتی کیے اور تین ہزار ورکرز کو ریگولر کیا ، 9 نئے اسپتالوں کے قیام کیلئے بنیاد رکھ دی گئی ہے ، جلد کام شروع ہوجائے گا ، نشتر ہاسپٹل ٹو کا قیام، شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں ایڈوانس مشینیں آرہی ہیں ۔