Monday, May 13, 2024

پنجاب میں لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا فیصلہ
August 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں لاک ڈاؤن کل سے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے سیمپلزکے حوصلہ افزا نتائج کی بنا پر کیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی عدم موجودگی کی بنا پر فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی عدم موجودگی کی بنا پر تین روز پہلے ہی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہونا بھی فیصلے کی وجہ بنا۔ ذرائع کے مطابق 5 اگست پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت بھی متوقع ہے۔ ادھر پنجاب بھر کی تاجر تنظیموں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب  حکومت تاجروں کے نقصان کا ازالہ بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کراتے ہوئے ہوٹل، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز جلد از جلد کھولنے کا اعلان کرے۔