Saturday, May 11, 2024

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے میں پانچ کی بجائے چار روز ہو گی

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے میں پانچ کی بجائے چار روز ہو گی
May 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب  میں لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے میں پانچ کی بجائے چار روز کی جائے گی،جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں نرمی کے دنوں میں تمام دکانیں کھلی رہیں گی لیکن شاپنگ مالز اور شاپنگ پلازے بند رہیں گے،مزید بولے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب میں چاردن لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی، تین دن پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  جمعہ،ہفتہ ،اتوار دکانیں مکمل طورپربند رہیں گی ۔ پیر،منگل ،بدھ اورجمعرات کاروبارکی اجازت ہوگی،نرمی کے دنوں میں تمام دکانیں کھلی رہیں گی،لیکن شاپنگ مالز اورشاپنگ پلازہ بندرہیں گے۔