Wednesday, April 24, 2024

پنجاب میں لاک ڈاؤن ، شب برات کے موقع پر شہریوں کو عبادات گھروں میں کرنے کی ہدایات

پنجاب میں لاک ڈاؤن ، شب برات کے موقع پر شہریوں کو عبادات گھروں میں کرنے کی ہدایات
April 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن پر محکمہ اوقاف کا اہم فیصلہ آ گیا۔ عبادت کی رات شب برأت کے موقع پر بھی شہریوں کو گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کر دی۔ محکمہ اوقاف نے رمضان المبارک میں نماز تراویح بھی گھروں میں ہی ادا کرنے کا حکم دیا۔ نماز پنجگانہ کی طرح تین سے پانچ افراد نماز تراویح مساجد میں ادا کر سکتے ہیں۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے مراسلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دیا گیا۔ مراسلے میں شہریوں کو گھروں میں رہ کر عبادات اور مؤذی وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی۔ وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن کی سربراہی میں علماء اوقاف کے اجلاس میں اس حوالے سے تجویز دی گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز اہلکار لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے لئے جگہ جگہ الرٹ کھڑے ہیں۔