Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم مکمل، ایک کروڑ 95 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی

پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم مکمل، ایک کروڑ 95 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی
September 27, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے صوبہ  بھر میں 6 روزہ قومی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی، مہم کے پہلے 5 روز میں 5 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 95 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔ انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے 26 ستمبر تک جاری رہی جس میں 40 ہزار سے زائد ٹیموں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ مہم کے پہلے روز 60 لاکھ 82 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، دوسرے روز یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 26 لاکھ تک پہنچ گئی۔ مہم کے تیسرے روز 56 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور تعداد ایک کروڑ 82 لاکھ ہو گئی، جبکہ چوتھے روز 8 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی اور ایک کروڑ 90 لاکھ ہو گئی۔ اسی طرح پانچویں روز 5 لاکھ مزید بچوں کو قطرے پلائے گئے اور یوں بچوں کی کل تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ ہو گئی۔ لاہور اور راولپنڈی میں پولیو مہم ایک روز کے لیے بڑھائی گئی اور 26 ستمبر کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔