Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ

پنجاب میں فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
June 23, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کیا گیا۔ پنجاب کابینہ سے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سردارعثمان بزدار نے گندم اور آٹے کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور بلوچستان کے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بین الصوبائی ہم آہنگی اور صوبوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کیلئے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں دونوں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔