Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں فضائی آلودگی کی شرح کم نہ ہو سکی

پنجاب میں فضائی آلودگی کی شرح کم نہ ہو سکی
January 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اور دیگر شہروں میں اسموگ بڑھنے لگی۔ بیماریوں میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور میں ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس218، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 245 تک جا پہنچا۔ رائیونڈ روڈ پر بذریعہ موبائل وین فضائی آلودگی کی شرح 315 ریکارڈ کی گئی۔ رحیم یار خان میں 107، راولپنڈی میں 105 جبکہ فیصل آباد میں اے کیو آئی 77 تک پہنچ گیا۔

فضا میں آلودہ زراعت سے خواتین، بچے اور بوڑھے آنکھ، سانس کے مرض اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ماہرین کے مطابق شہر میں قائم جابجا فیکٹریوں کی دھواں چھوڑتی چمنیاں ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں۔

زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے اور اینٹوں کے بھٹے بھی فضا کو آلودہ کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جبکہ شاہراہوں پر دھواں چھوڑتی گاڑیاں بھی باغوں کے شہر لاہور کی فضا میں مضر صحت زراعت چھوڑ رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے اسموگ کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔