Friday, April 19, 2024

پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف ایکشن کیلئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ

پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف ایکشن کیلئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف ایکشن کیلئے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ گورنر پنجاب نے کمیشن کے قیام کے حوالے سے آرڈیننس جاری کر دیا۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق کمیشن پنجاب میں ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولرائزبھی کر یگا، سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج کمیشن کا سر براہ ہوگا۔ 20 سال تجر بہ رکھنے والا سول انجینئر ماہر قانون اور ماہر ماحولیات بھی کمیشن میں شامل ہوگا۔ ضرورت پڑنے پر کمیشن پبلک وپر ائیوٹ سیکٹر سے ماہر شخص کی خدمات بھی حاصل کر سکے گا۔

متن کے مطابق ہاؤسنگ اسکیم کو قبرستان اور پارکس کے لیے جگہ مختص نہ کر نے پر کل زمین کا 2 فیصد بطور جرمانہ ادا کر نا ہوگا۔ 5 کلومیٹر کے اندار قبرستان کیلئے جگہ خریدنا بھی مذکورہ ہاؤسنگ سکیم کی ذمہ داری ہوگی۔ سڑکوں کی تعمیر نہ کرنیوالے ہائوسنگ سکیموں کو بھی کمیشن سزائیں دے سکے گا۔

گورنر پنجاب چوہدر ی محمدسرور نے کہا، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کمیشن کے قیام سے غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جاسکے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا، غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں بنا کر عوام کو لوٹنے والے بھی اب قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے۔ حکومت ہر شعبے میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنائے گی اور عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔