Thursday, April 18, 2024

پنجاب میں عید کی دو چھٹیوں کے بعد ویکسی نیشن کا آج دوبارہ آغاز

پنجاب  میں عید کی دو چھٹیوں کے بعد ویکسی نیشن کا آج دوبارہ آغاز
May 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں عید کی دو چھٹیوں کے بعد ویکسی نیشن کا آج دوبارہ آغاز ہو گیا۔ ویکسی نیشن سنٹر صبح 8 سے شام 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے پورا ہفتہ صرف جمعہ کے روز چھٹی ہو گی۔ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن کا  آغاز کیا جا چکا ہے۔ 40 سال سے زائد عمر کے افراد  کسی بھی ویکسینیشن سنٹر جا کر شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ 30 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کا عمل 16 مئی سے شروع ہو گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب بھر میں 246 ویکسی نیشن سنٹر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا رہے ہیں۔ بروقت تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ شہری کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں۔ دیر نہ کریں، ویکسین لگوائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

ادھر پنجاب اور خیرپختونخوا کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔ دونوں صوبوں نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعطیلات میں توسیع کر دی۔