Sunday, May 12, 2024

پنجاب میں عید سے قبل کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا

پنجاب میں عید سے قبل کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا
August 3, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں عید سے قبل کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ،تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے۔لاک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما بدستور بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن پانچ اگست کو ختم کیا جانا تھا۔ادھر مویشی منڈیوں سے لیے سیمپلز کے حوصلہ افزا نتائج آنے پر پابندیاں اٹھا لی گئیں۔

 وزیر اعلی پنجاب  نے عید سے پہلے  لاک ڈاؤن کرنے کے دانشمندانہ اقدام  فیصلے کے ساتھ عید کے فوری بعد بعد لاک ڈاؤن کھولنے    کا بر وقت فیصلہ  لیا ، پنجاب میں  لاک ڈاؤن پانچ اگست کی بجائے تین اگست کو ہی  ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 اس فیصلے کی سب سے بڑی وجہ  مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے حوصلہ افزاء نتائج ہیں ،مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی عدم موجودگی کی بنا پر تین روز پہلے ہی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہونابھی فیصلے کی وجہ بنا،پنجاب بھر کی تاجر تنظیموں نے فیصلے کوخوش آئند قراردیا ہے ۔

  تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ،حکومت ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کراتے ہوئے ، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بھی جلد از جلد کھولنے کا اعلان کرے ۔