Friday, March 29, 2024

پنجاب میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 7 جنوری 2019 کو ہوں گے،الیکشن کمیشن

پنجاب میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 7 جنوری 2019 کو ہوں گے،الیکشن کمیشن
November 29, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پنجاب میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیاگیا،  الیکشن 7 جنوری 2019 کو ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 9 اضلاع کی 30 سے زائد نشستوں پر پولنگ 7 جنوری 2019 کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 6 تا 7 دسمبر  جمع ہوں گے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 10 تا 11 دسمبر  ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 17 دسمبر کو جاری ہوگی جبکہ  کامیاب بلدیاتی نمائندے 21 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔