Friday, March 29, 2024

پنجاب میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات دو روز کیلئے بند رہیں گے ، عثمان بزدار

پنجاب میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات دو روز کیلئے بند رہیں گے ، عثمان بزدار
March 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  کہا کہ پنجاب بھر میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات اگلے دو روز کے لیے بند رہیں گے،عوام سے اپیل کرتا ہوں اگلے دو روز گھروں میں رہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے وزیر صحت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیکریز، دودھ کی دکانیں، پولٹری شاپس کھلی رہیں گی، آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز بند رہیں گے ،میڈیکل سٹورز اور کریانہ سٹورز کھلے رہیں گے۔

اس موقع پر صوبائی  وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین  راشد نے کہا کہ  ایک ہزار بیڈز کا نیا اسپتال بنایا جارہا ہے، میوہسپتال میں داخل کوئی مریض تشویش ناک حالت میں نہیں ہے، میواسپتال میں کورونا کے علاج کی بہترین سہولیات ہیں ، مریضوں کو بانٹ کر رکھا جارہا ہے۔