Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں سی این جی کی سپلائی جاری

پنجاب میں سی این جی کی سپلائی جاری
December 7, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب بھر میں سی این جی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کا کہنا ہے کہ غیرمعینہ مدت تک کےلئے گیس دستیاب ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت نے پنجاب بھر میں سی این جی کی سپلائی بحال کر دی۔ ہر سال موسم سرما کے آغاز پر صوبہ بھر میں سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی معطل کر دی جاتی ہے مگر اس مرتبہ خلاف توقع حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق پنجاب کے تمام سی این جی سٹیشنوں پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے گیس دستیاب ہو گی۔ یہ ریلیف درآمد شدہ ایل این جی کے سسٹم میں آنے سے ملا ہے۔ دوسری جانب سی این جی کی مسلسل بندش کے باعث شہری پٹرول کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر سی این جی سٹیشنوں پر رش نہ ہونے کے برابر ہے۔