Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع

پنجاب میں سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع
March 28, 2016
لاہور (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حکم پر پنجاب بھر میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے کیخلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آپریشن بلاامتیاز ہو گا، کسی تنظیم یا فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں یکے بعد دیگرے دو اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوئے جن میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سکیورٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جائےگا۔ آپریشن ملٹری اور رینجرز کے کمانڈ میں ہو گا۔ آپریشن میں فوج اور رینجرز حصہ لے رہی ہے۔ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاروائی کا فیصلہ کریں گے۔ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔ عسکری قیادت نے ہدایت کی ہے کہ آپریشن کے دوران کسی قسم کا سیاسی دباو قبول نہ کیا جائے۔