Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں سموگ کا راج برقرار ، آلودہ دھند سے جینا دشوار

پنجاب میں سموگ کا راج برقرار ، آلودہ دھند سے جینا دشوار
November 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں سموگ کا راج برقرار ہے۔ آلودہ دھند سے شہریوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔ پنجاب میں سموگ ختم کرانے کیلئے پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے کمر کس لی۔ سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس پیش کر دیا۔ نوٹس میں کہا آلودہ ہوا ہمارے بچوں اور کینسر کے مریضوں کیلئے خطرناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کیا سموگ کی وجہ بھارت میں فصلیں جلانا ہے۔ شیری رحمان نے شکوہ کیا کہ کل سینیٹ کی کمیٹی میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی سموگ کے خاتمے کے اقدامات پر تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ سترہ سوالات پوچھے گئے لیکن ایک کا بھی جواب نہ ملا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نے سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت سے عملی اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔