Saturday, April 27, 2024

پنجاب میں سرکاری پاور پلانٹس کی کارکردگی ،92نیوز کی خبر پر چیف جسٹس کا نوٹس

پنجاب میں سرکاری پاور پلانٹس کی کارکردگی ،92نیوز کی خبر پر چیف جسٹس کا نوٹس
May 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پنجاب میں سرکاری پاور پلانٹس سے پیداوار نہ ہونے کی 92 نیوز کی خبر پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام ’’باخبر صبح‘‘ میں 6 اپریل کو معاملہ اٹھایا گیا تھا ، بھکی ، حویلی ، بہادر شاہ ، بلوکی اور قائد اعظم سولر پاور  پلانٹ پیداوار نہیں دے رہے ۔ چیف جسٹس پاکستان نے 92 نیوز کی خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے قائداعظم سولر ،بھکی پاورپلانٹ سےبجلی کی عدم پیداوار پر نوٹس لیا  ۔ چیف جسٹس نے بجلی کی پیداوار نہ ہونےپروفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا ۔ رواں ماہ کی  6تاریخ کو92 نیوزکے پروگرام باخبرصبح میں خبر نشرکی گئی  تھی ،6اپریل کو ہی  روزنامہ 92نیوز میں بھی خبر شائع کی گئی۔