Monday, September 16, 2024

پنجاب میں سرکاری سکول کھل گئے، کئی پرائیویٹ سکول بند

پنجاب میں سرکاری سکول کھل گئے، کئی پرائیویٹ سکول بند
February 1, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب میں آج تمام سرکاری سکول کھل گئے ہیں جبکہ کئی نجی سکولوں میں بھی کلاسیں شروع ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد پنجاب بھر میں آج تمام سرکاری کھول دیے گئے ہیں اور ان میں تدریس و تدریس کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پرائیویٹ سکولوں کی تنظیم ایک گروپ نے صوبائی حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے آج سکول کھولنے سے انکار کر دیا۔ اسی باعث کئی پرائیویٹ سکول آج بھی بند ہیں۔ کئی پرائیویٹ سکول نہ کھلنے سے والدین اور طلباءپریشانی سے دوچار ہو گئے۔ نہ کھلنے والے پرائیویٹ سکولوں میں بیکن ہاو¿س‘ ایجوکیٹرز‘ سٹی سکول‘ لرننگ الائنس‘ سمارٹ سکول‘ کڈز کیمپس‘ سلامت سکول‘ ارلیئرز سکول‘ لاکاس اور ایل جی ایس سکول شامل ہیں۔