Monday, September 16, 2024

پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکول کل کھل جائیں گے،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکول کل کھل جائیں گے،نوٹیفکیشن جاری
January 31, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا سکول فیڈریشن پنجاب کے صدر کاشف مرزا نے کہاہے کہ جو اسکول کل نہیں کھلیں گے وہ پرسوں کھل جائیں گے، ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پرائیویٹ اسکولز کے مطالبات مان لیےہیں جس کا  نوٹیفکیشن  بھی جاری ہوچکا ہے ۔ کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سکولوں کی  سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی جبکہ سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف بنائے گئے  مقدمے  بھی واپس ہوں گے۔