Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اسرائیل طرز کا ماڈل لانچ کرنے پر غور

پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اسرائیل طرز کا ماڈل لانچ کرنے پر غور
March 22, 2016

لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسرائیلی تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسرائیلی پروگرام یوزما کو اپنانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت نے اسرائیل کے کاروباری شراکت داروں کو فروغ دینے والے اسرائیلی پروگرام یوزما کو اپنانے کی تجویز پر غورشروع کر دیا ہے۔

یوزما پروگرام اسرائیلی حکومت نے 1993ءمیں 10کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے شروع کیاجس میں اسرائیلی حکومت کے 4 کروڑ جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے چھے کروڑ ڈالر شامل تھے۔ یوزما پروگرام کے تحت اسرائیل نے 1993ءمیں ایک سو دس منصوبے شروع کئے تھے اور 1998ءمیں اس کے مختلف منصوبہ جات کی تعداد 730 تک پہنچ چکی تھی۔

وینچر کیپٹل فنڈنگ کے تحت اچھوتے کاروباری خیالات کو حقیقت کا روپ دیا جاتا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پروگرام کے تحت حکومت پنجاب سے 30کروڑ روپے پنجاب ٹیکنالوجی فنڈ کے نام پر مانگ لیے ہیں جبکہ پنجاب ٹیکنالوجی فنڈ کے قیام کے لیے آئرلینڈ اور ترکی کے ماڈلز بھی زیرغور ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے مارکور، آئیڈس لیب، وی وڈ ٹیکنالوجی، پینٹرا، پٹاری اور وائی فائی کے نام سے پہلے ہی چھے منصوبوں کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ کمپنیوں کو ارفع کریم ٹاور میں دفاتر بھی فراہم کیے جائیں گے۔