Wednesday, May 8, 2024

پنجاب میں محدود اختیارات کیساتھ رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں محدود اختیارات کیساتھ رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
September 8, 2016
لاہور (92نیوز) نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر جگہ پیچھا کرنے کا فیصلہ۔ پنجاب میں بھی رینجرز کو محدود اختیارات دینے کی تجویز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری ارسال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کر دی۔ صوبے میں رینجرز کو محدود اختیارات دینے کی سفارشات۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کے بعد پنجاب میں بھی رینجرز کی تعیناتی کی تجویز۔ وزیر اعلی کو بھیجی گئی سمری میں پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959ءکے تحت ساٹھ روز کیلئے اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ رینجرز کو جے آئی ٹیز میں نمائندگی دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق رینجرز سی ٹی ڈی کے ساتھ ملکر آپریشن کر سکے گی۔ رینجرز دہشت گردوں‘ کالعدم تنظیموں کے کارندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کر سکے گی۔