Sunday, April 28, 2024

پنجاب میں رواں ماہ کورونا خوفناک حد تک پھیلنے کی وارننگ

پنجاب میں رواں ماہ کورونا خوفناک حد تک پھیلنے کی وارننگ
June 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز ) رواں ماہ پنجاب  میں کورونا خوفناک حد تک پھیلنے کی وارننگ دے دی گئی ، محکمہ صحت کی جانب سے کابینہ کمیٹی میں پیش رپورٹ 92 نیوز سامنے لے آیا۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا کیسز اور اموات میں ہوشربا اضافہ ہوا ، 30جون تک صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد 60ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ادھر کورونا وائرس قابو سے باہرہو گیا ،  ایک روز میں ریکارڈ چارہزار 688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مریضوں کی تعداد  85ہزار سے تجاوز کرگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس  82جانیں نگل گیا، مجموعی اموات ایک ہزار 770 ہوگئی ، ادھر سروسز اسپتال کے شعبہ اینستھیزیا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ مقصود بھی کورونا سے جاں بحق ہو گئے ۔