Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ !!! وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ملکی صورتحال کا جائزہ

پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ !!! وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ملکی صورتحال کا جائزہ
August 21, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہونیوالے اجلا س میں ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، چودھری نثار، سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی میں ہونے والوں فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ اجلاس میں بھارت کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔