Friday, May 17, 2024

پنجاب میں دھند اور بادلوں کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر، موٹروے بند

پنجاب میں دھند اور بادلوں کا راج، ٹریفک کی روانی متاثر، موٹروے بند
January 9, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، لاہور میں بھی دھند اور بادلوں کے ڈیرے، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر راستے کردیئے گم کردیئے، قومی شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، موٹروے کے کئی سیکشن بھی بند رہے۔

لاہور میں دھند اور بادلوں کے ڈیرے ہیں، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا کے بیشتراضلاع اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا، گلگت بلتستان میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

قلات میں پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، استورمیں منفی 9، سکردو منفی 7، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اِدھر شہرقائد میں جاڑے کا زور برقرار ہے، ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔