Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی

پنجاب میں دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی
March 31, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا سے بچاؤ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرلیا ، پنجاب میں دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھلیں گی ۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اہم فیصلہ سامنے آگیا ، صوبے میں کریانہ، گراسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئے گئے جس کے مطابق جنرل اسٹورز، گراسری اور کریانہ کی دکانیں صبح9 سے شام5بجے تک کھلیں گی۔

میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ ہو گا ، نئے اوقات کار پر یکم اپریل سے عملدرآمد شروع ہو گا۔