Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں دو نئی بی ایس ایل تھری لیبارٹریز بنانے کی منظوری

پنجاب میں دو نئی بی ایس ایل تھری لیبارٹریز بنانے کی منظوری
November 30, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں2 نئی بی ایس ایل تھری لیبارٹری بنانے کی منظوری دی گئی،وزیر اعلیٰ نے کہا نئی بی ایس ایل تھری لیبارٹریز ملتان اور رحیم یار خان میں بنائی جائیں گی جس سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی مزید سہولت ملے گی۔

اجلاس میں اسپتالوں کو آکسیجن سلنڈرز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹرکوں کو صبح کے وقت بھی شہر میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا،اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کردیں،

بزدار حکومت نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے  پنجاب کے سوشل سکیورٹی اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں عام مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات دے دی ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ  ایمرجنسی وارڈز میں صنعتی ورکرز کے ساتھ عام مریضوں کی بھی پوری دیکھ بھال کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے محکمہ لیبر سے حتمی پلان طلب کر لیا۔