Saturday, May 11, 2024

پنجاب میں دسویں جماعت کے پرچوں کی مارکنگ کا فیصلہ

پنجاب میں دسویں جماعت کے پرچوں کی مارکنگ کا فیصلہ
May 12, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب بورڈ کمیٹی چیرمینز کے اجلاس میں پنجاب میں دسویں جماعت کے پرچوں کی مارکنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ طلبا کو پروموشن ملے گی یا نہیں؟حکومتی فیصلوں سے کنفیوژن پیدا ہوگئی۔ پہلے وفاقی حکومت نے اگلی کلاسز میں ترقی دینے کا اعلان کیا۔ اب بورڈ کمیٹی چیئرمینوں کی بیٹھک میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب میں دسویں جماعت  کے پرچوں کی مارکنگ ہوگی۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پنجاب میں دسویں جماعت کے پرچوں کی مارکنگ ہوگی۔ دو پرچوں میں سپلیمنٹری اسٹوڈنٹس کو گریس مارکس دے کر پاس کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ جن کو گریس مارکس قبول ہونگے ان کو پاس کیا جائے، باقی اگلے سال کا انتظار کریں۔ نویں اور گیارہویں کے بچوں کو اس سال پاس کردیا جائے گا، اگلے سال دسویں اور بارویں کے امتحانات کمپوزٹ لینے کی تجویز ہے۔