Saturday, May 11, 2024

پنجاب میں درسی کتب کی اشاعت متحدہ علما بورڈ کی منظوری سے مشروط

پنجاب میں درسی کتب کی اشاعت متحدہ علما بورڈ کی منظوری سے مشروط
June 9, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں تاریخ ساز قانون سازی، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل 2020ء متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ حضرت محمدﷺ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کو روکنے کیلئے بل منظورکیا گیا۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ، ترمیمی بل 2020ء ، متفقہ منظور ، لاہور ، 92 نیوز حضرت محمدﷺ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کو روکنے کیلئے بل چودھری پرویزالہٰی کی کوششوں سے پنجاب اسمبلی سے منظور ہوا۔ مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے بل پیش کیا۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو پابند کر دیا گیا کہ اسلامی کتب کی اشاعت سے پہلے متحدہ علما بورڈ سے منظوری لے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شر کے اس دروازے کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اہم قانون اس لئے لا رہے ہیں کہ ہماری آئندہ نسل محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز مقدس شخصیات کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ بچوں کے ذہنوں میں اسلام، اہل بیعت اور صحابہ کرام کے خلاف نفرت اور شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ بل حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر منظور کر لیا۔