Sunday, May 19, 2024

پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لایا جائے گا ، فواد چوہدری

پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لایا جائے گا ، فواد چوہدری
January 24, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کافیصلہ کرلیاگیاہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 100 پولیس سٹیشن ماڈل بنائے جائیں گے۔ پنجاب میں خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لارہے ہیں۔ وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے لاہور اور بلوچستان کی پیمرا کونسل کے ارکان کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور کی پیمرا کونسل میں محمد احمد پنسوٹا اور سحر زریں بندیال کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے جبکہ پیمرا بلوچستان کے چیئرمین عبدالجلیل ہوں گے اور ہمایوں بارکزئی، ریحانہ خلجی اور محمد رفیق اس کے ارکان ہوں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کے فنانس کی منظوری ہوگئی ہے جبکہ گھروں کے منصوبے کیلئے پاکستان مارگیج کمپنی کو 58 ملین ڈالر کی گرانٹ دے دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایرا کو این ڈی ایم اے میں ضم کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ارکان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی الیکشن کمیشن کے ارکان کے حوالے سے کام کریں گے۔