Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں خناق پھر بیدار‘ بچہ جاں بحق ... مرنے والوں کی تعداد 45 ہو گئی

پنجاب میں خناق پھر بیدار‘ بچہ جاں بحق ... مرنے والوں کی تعداد 45 ہو گئی
January 17, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں خناق کے ہاتھوں ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ پنجاب میں مرنے والے بچوں کی تعداد تینتالیس ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں دس سالہ سبحان بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ سمن آباد کے رہائشی سبحان کو تین روز پہلے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد رواں برس میں دو اور صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد تینتالیس ہو چکی ہے۔ خناق کی ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب میں خناق کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔