Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت کے لئے سینئر قیادت اسلام اباد طلب

پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت کے لئے سینئر قیادت اسلام اباد طلب
August 25, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت کے لئے وزیراعظم نےسینئر قیادت اور نامزد گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے پی ٹی آئی کا صلاح مشورہ جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورپی ٹی آئی کے اہم ارکان اتوار کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے موقع پر نامزدہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بھی موجود ہوں گے۔ ملاقات میں پنجاب کابینہ کے نام اور محکموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ کابینہ میں میاں محمود الرشید، علیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، سبطین خان اور سمیع اللہ کو ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں۔ہاشم جواں بخت، حسنین بہادر دریشک، میاں اسلم اقبال اور فیاض الحسن چوہان کو بھی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ راجہ بشارت، جہانزیب کھچی اور راجہ یاسر کا نام بھی متوقع وزرا میں شامل ہے۔ مراد راس، اجمل چیمہ ، حافظ عمار اور محمد رضوان  کے نام بھی مجوزہ کابینہ میں شامل  ہیں۔کابینہ کی حلف برداری منگل کو نامزد گورنر چودھری سرور کے حلف اٹھانے کے بعد ہو گی۔