Friday, May 17, 2024

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دس روز کیلئے پابندی عائد

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دس روز کیلئے پابندی عائد
April 6, 2021

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ کرلیا ، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دس روز کے لئے پابندی عائد کر دی ۔

پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر دس روز کیلئے پابندی عائد کر دی جس کے تحت دس روز تک  قیدیوں سے ملاقات نہیں ہو سکے گی ۔

پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے مزید درجنوں دکانیں سیل کر دیں جب کہ سینکڑوں گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے ۔