Thursday, April 25, 2024

پنجاب میں تین نئی جیلیں بنانے کی منظوری

پنجاب  میں تین نئی جیلیں بنانے کی منظوری
June 23, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کے تین اضلاع لاہور، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب میں تین نئی جیلیں بنیں گی جن کی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں اکیس ہزار پانچ سو قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ جیلوں میں پچاس ہزار سے زائد قیدیوں کو رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ جیل خانہ جات نے حکومت پنجاب سے نئی جیلیں بنانے کی درخواست کی تھی جس پر حکومت پنجاب نے تین نئی جیلیں لاہور، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب میں بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق جیلوں کیلئے محکمہ خزانہ نے دس کروڑ روپے جاری کر دئیے۔ جیلوں کےلئے جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے امید ہے فروری دوہزار سولہ میں تعمیر کا کا م شروع ہوجائے گا۔