Tuesday, April 23, 2024

پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا اعلان

پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا اعلان
July 27, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کا اعلان، مارکیٹیں آئندہ 9دن تک بند رہیں گی۔

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے  کی منظوری دے دی، بکر منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر  غور  شروع کر دیا۔

ادھر ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا ٹویٹر پیغام  میں کہنا ہے کورونا کوکنٹرول کرنے کےلیے آج سے عید کی تعطیلات تک اسلام آباد کے تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس، تفریحی مقامات، ہوٹل وغیرہ، پکنک کے مقامات ہل اسٹیشن بند رہیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ فی الحال گھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں،اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانیں بچائیں۔

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں آج رات 12 بجے سےسخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،عید الفطر کے ایس او پیز ہی عید الاضحیٰ پر ہوں گے۔