Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں تمام سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے ماسک لازمی قرار

پنجاب میں تمام سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے ماسک لازمی قرار
August 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں تمام سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا۔ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے سیاحوں کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کر دئیے۔ تمام سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا۔ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کو ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر مہیا کیا جائے گا۔ داخلی راستوں پر کم سے کم 1 میٹر فاصلہ رکھا جائے گا۔ داخلی راستے پر سیاحوں کا ٹمریچر چیک کرنے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔ داخلی ٹیکٹنگ بوتھ پر آنے والی فیملی میں مناسب فاصلہ رکھا جائے گا۔ تمام پبلک پارکس اور سیاحتی مقامات کا عملہ صحت مند ہونا چاہیے۔ پکنک سپاٹس کینٹین اور ہوٹلز کا عملہ بھی صحت مند ہونا چاہیے۔ سیاحتی مقامات کی ہوٹلنگ میں ڈسپوزیبل کراکری کا استعمال ہو گا۔ تمام واش رومز میں میڈیکیٹیڈ صابن ہونا چاہیے۔ پتریاٹہ چئیر لفٹ ٹکٹس مختلف مقامات سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ چئیر لفٹ میں بیٹھنے والے بزرگ سیاح سے اگلی سیٹ خالی رہے گی۔