Friday, March 29, 2024

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے سات جون سے کھولنے کا اعلان

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے سات جون سے کھولنے کا اعلان
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے سات جون سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت ہفتے میں صرف 4 دن کھلیں گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کہتے ہیں کسی بھی ضلع میں 50 فیصد سے زائد طلباء کو بلانے کی اجازت نہیں ہو گی اور  کسی بھی جماعت کے طلباء کو دو دن ایک ساتھ بلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کورونا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔