Saturday, April 27, 2024

پنجاب میں تمام بورڈز کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان

پنجاب میں تمام بورڈز کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان
September 19, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں تمام بورڈز کے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، میٹرک کے نتائج کو ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔ لاہور میں میٹرک امتحانات کے نتائج میں طالبات بازی لے گئیں، 1092 نمبر لے کر عائشہ نوازش نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عروبہ اقبال نے 1091 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ عنزہ شہزاد نے 1090 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔