Monday, May 13, 2024

پنجاب میں تحریک انصاف کے فاروڈ بلاک کا اہم اجلاس کل ہوگا

پنجاب میں تحریک انصاف کے فاروڈ بلاک کا اہم اجلاس کل ہوگا
January 22, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں تحریک انصاف کے فاروڈ بلاک کا اہم اجلاس کل ہو گا۔ ارکان کل مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ غضنفر عباس چھینہ کہتے ہیں کہ ہم 20 دوست کل لاہور میں ملاقات کریں گے، سب کی خواہش ہے وزیراعلیٰ بااختیار ہوں، ہمیں عوام اورحلقوں کیلئے ترقیاتی پیکیج دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ جو کام آپ کے کہنے پر ہوتاہے ہماری درخواست پرکیوں نہیں ہوتا، عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں، اس کے لئے ہی جدوجہد کر رہے ہیں۔