Friday, April 19, 2024

پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
January 23, 2020
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وزیراعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار بہاولپورسے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے، جہاں صفائی کے انتظامات اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر ہدایات جاری کیں۔ میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ گفتگو پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرائیکی اوربلوچی زبان میں گفتگو کی اورشہریوں سے حال احوال دریافت کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی کارکن حفیظ خان بزدار کے انتقال پران کے بھائی ممتاز بزدار اور ورثاءسے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے خواتین کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اور اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ ہی پریشر گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے شہروں او رتحصیلوں میں آٹے کے سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 35 فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے فنڈ ز کسی اورعلاقے پر خرچ نہیں ہوسکیں گے- علاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ملکر کام کررہے ہیں- سردار عثمان بزدار کو مقامی صحافی مظہر لاشاری نے اپنی تصنیف پیش کی۔