Friday, March 29, 2024

پنجاب میں تباہی کا منصوبہ ناکام ،تین دہشتگرد گرفتار

پنجاب میں تباہی کا منصوبہ ناکام ،تین دہشتگرد گرفتار
October 21, 2015
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا  اورتین دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ پکڑلیا۔ تفصیلات کےمطابق سرگودھا پولیس نے خیبر پختونخوا  سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب منتقل کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اوران کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ،ڈی پی او سجاد حسن منج نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گرد محمد صدیق،محمد طارق اور عمران اللہ محرم الحرام کے دوران  پنجاب کے مختلف شہروں میں دھماکے کرنا چاہتے تھے اوران کا تعلق لکی مروت سےہے۔ دہشت گرد مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر لارہے تھے کہ  اکہترچک کے قریب پولیس نے مخبری پر ایک گاڑی کو روکا اور اس کے خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ weapon