Friday, April 26, 2024

پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس کے سربراہ پھر تبدیل

پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس کے سربراہ پھر تبدیل
September 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں بیوروکریسی اور پولیس کے سربراہ پھر تبدیل کر دیئے گئے۔

چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کامران علی افضل نئے چیف سیکرٹری اور راؤ سردار آئی جی پنجاب ہوں گے۔ وزیر اعظم نے منظوری دے دی۔

کامران افضل وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز، راؤ سردار ایم ڈی سیف سٹی پنجاب کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔